سونے کی فی تولہ قیمت میں 2150 روپے اضافہ

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 54ہزار 800 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 46 ہزار 971 روپے ہوگئی۔


ویب ڈیسک September 19, 2013
دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 843 روپے اضافے کے بعد 46 ہزار 971 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 150 روپے اضافے کے بعد 54 ہزار 800 روپے ہوگئی.

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 65 ڈالر اضافے کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 150 اور فی 10 گرام قیمت میں ایک ہزار 843 روپے اضافے کے بعد بالترتیب 54ہزار 800 روپے اور 46 ہزار 971 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کمی ہوئی تھی۔