گوجرانوالہ لڑکی کے ذریعے فون پر محبت کا جھانسہ دیکرلڑکوں کو اغوا کرنیوالا گروہ گرفتار

ملزمان میں ایس ایچ اوموترہ آصف ندیم کا بیٹا عمرعرف رومی اور کانسٹیبل محمد عامربھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک September 21, 2013
ملزمان میں ایس ایچ اوموترہ آصف ندیم کا بیٹا عمرعرف رومی اور کانسٹیبل محمد عامربھی شامل ہے۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

لڑکی کے ذریعے فیس بک اور ٹیلی فون پر محبت کا جھانسہ دے کر لڑکوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تتلےعالی کےرہائشی محسن وقارنےتھانہ صدرگوجرانوالہ میں بھائی کے اغواکی درخواست دائر کر رکھی تھی، تاہم ملزموں نے 17 لاکھ روپےتاوان لےکرمغوی کو رہا کردیا، سی پی او کے حکم پرپولیس نے اغوا کاروں کی کال ٹریس کرکےخاتون سمیت 5 ملزموں کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گینگ کا سرغنہ عدیل اپنی بیوی کی ٹیلی فون اورفیس بک کے ذریعے لڑکوں سےدوستی کرواتا تھا اور بعد میں لڑکی سے ملنےکے بہانے لڑکوں کو بلا کر اغوا کرلیا جاتا تھا، ملزمان میں ایس ایچ اوموترہ آصف ندیم کا بیٹا عمرعرف رومی اور کانسٹیبل محمد عامربھی شامل ہیں۔