پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم

ویب ڈیسک  اتوار 18 اگست 2019
محکمہ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ فوٹو : فائل

محکمہ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی، محکمہ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں سٹی اسکین ٹیسٹ ایک ہزار سے 2500 روپے جب کہ الٹرا ساونڈ 150 روپے میں ہوگا، ایمرجنسی کا ٹیسٹ ٹروپ ٹی 600 روپے اور تھائی رائڈ ٹیسٹ 200 سے 900 روپے میں ہوگا تاہم صرف ایمرجنسی وارڈمیں داخل مریضوں کے ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔