بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری 6 ماہ کیلیے معطل

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
واڈا نے گزشتہ دنوں بھارتی ڈوپنگ لیبارٹری کے دورے پرعالمی معیارات میں کمی پائی تھی۔ فوٹو: فائل

واڈا نے گزشتہ دنوں بھارتی ڈوپنگ لیبارٹری کے دورے پرعالمی معیارات میں کمی پائی تھی۔ فوٹو: فائل

لوزان:  عالمی معیارات کی تصدیق نہ کیے جانے پر واڈا نے بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو 6 ماہ کیلیے معطل کردیا۔

بھارتی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کو 6 ماہ کیلیے معطل کردیا تاہم اس دوران وہاں یورین اور بلڈ سیمپلز کے تجزیوں سمیت دیگر سرگرمیاں بند رہیں گی، پابندی کا اطلاق 20 اگست سے ہوگا، واڈا نے گزشتہ دنوں بھارتی ڈوپنگ لیبارٹری کے دورے پرعالمی معیارات میں کمی پائی تھی۔

بھارتی لیبارٹری کو اب اپنے سیمپلز ملک سے باہر واڈا کی دیگر الحاق رکھنے والے لیبارٹریز کو تجزیے کیلیے بھیجنا پڑیں گے، بھارتی لیبارٹری اس فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں 21 یوم کے اندر اپیل کا حق رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔