- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
کراچی میں سیوریج نظام کی خرابی پر سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کا فیصلہ
کراچی: ادارہ فراہمی ونکاسی آب کراچی نے شہر میں گلی گلی سیوریج اوور فلو اور سڑکوں سے اچانک گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے سنگین سازش قرار دیا ہے،ادارے نے اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بارشوں کے پانی کی سیوریج کے گٹروں سے نکاسی کے باعث صورتحال ابتر ہوئی ، گلی گلی سیوریج اوور فلو میں شرپسند عناصر ملوث ہیں،واٹر بورڈ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا، باوثوق ذرائع کے مطابق شہر میں اچانک گلی گلی سیوریج اوور فلو اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرپسند عناصر کی سازش قرار دیا ہے ، واٹر بورڈ حکام نے اس سلسلے میں بمعہ ثبوت اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے جس میں گٹروںکو بوریا ڈال کر بند کیے جانے سمیت راتوں رات گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے کے واقعات شامل ہیں۔
واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال کا نزلہ واٹر بورڈ پر گرانے کی سازش کی جارہی ہے،واٹر بورڈ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی لوٹ مار کے لیے ڈی ایم سیز شہر بھر کا کچرا لینڈ فل سائٹ پر ڈالنے کے بجائے برساتی نالوں میںپھینک رہے ہیں ۔
جس کے باعث بارشوں کے دوران برساتی نالے بند ہونے سے پانی کی نکاسی کے لیے واٹربورڈ کے سیوریج لائنوں کو استعمال کر کے اسے نقصان پہنچایا گیا ہے گٹروں میں نہ صرف کچرا اورمٹی ڈالی ڈالی گئی بلکہ جانوروں کی آلائشیں بھی گٹروں سے نکل رہی ہیں متعدد مقامات پر گٹروں سے بوریاں نکالی گئیں جو کہ سیوریج سسٹم کو جام کرنے کے لیے شرپسند عناصر کی جانے سے ڈالی گئی تھیں،واٹر بورڈ نے موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔