بد امنی پھر سر اٹھانے لگی، لوٹ مار کی کئی وارداتیں

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 31 اگست 2019
 اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے سے رہزنوں نے20 ہزار اور موبائل فون چھین لیا
 فوٹو: فائل

 اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے سے رہزنوں نے20 ہزار اور موبائل فون چھین لیا فوٹو: فائل

قاسم آبادمیں بدامنی، مسلح افراد نے گھر کا صفایا کرنے کے ساتھ اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے والے شہری کو بھی لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ قاسم آباد کی حدود اولڈ وحدت کالونی میں عبدالقادر کے گھر 3 نامعلوم افراد داخل ہوئے اور اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ڈیڑھ تولے کے طلائی زیورات، ایک لاکھ 8 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ملزمان اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔

قاسم آباد تھانے ہی کی حدود پکوڑا اسٹاپ کے مقام پر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا کر گھر جانے والے مراد علی سولنگی کو یرغمال بنا کر20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین  لیا۔ جبکہ تھانہ فورٹ کی حدود اسٹیشن روڈ سے نامعلوم چور ایچ ایم سی کے اقلیتی رکن رومس بھٹی کی موٹرسائیکل لے اڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔