کراچی، سینٹرل جیل کی بیرک میں کرنٹ لگنے سے سزائے موت کا قیدی ہلاک

قیدی امجد پر ریپ کے مقدمات درج تھے


منور خان November 06, 2026

کراچی:

شہر قائد کی سینٹرل جیل کی بیرک میں کرنٹ لگنے کے واقعے میں قیدی ہلاک ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا امجد سزائے موت کا قیدی تھا اور اس کی جانب سے رحم کی اپیل بھی گئی ہوئی ہے۔

قیدی کی ہلاکت کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی گئی اور اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدی امجد پر ریپ کے مقدمات درج تھے تاہم جیل حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔