سرگودھا میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک  بدھ 4 ستمبر 2019
 خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

سرگودھا: نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔