لانڈھی میں پانی کے ستائے مکینوں کا رکن اسمبلی کے گھر پر دھرنا

گھرکے باہرجمع ہونیوالے مظاہرین کی نعرے بازی کے دوران رکن اسمبلی ہاشم رضاکے حامیوں کے پہنچنے پرصورتحال انتہائی کشیدہ


Staff Reporter September 09, 2019
36بی،چر اغ ہوٹل اوراطراف میں7دن سے پانی بندہونے پرمکین مشتعل،رکن سندھ اسمبلی کی ایماپرپانی کی فراہمی بندہے ، مظاہرین فوٹو :فائل

KARACHI: لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پا نی کی فر اہمی معطل ہونے پر علاقہ مکین سراپا حتجاج بن گئے مکینو ں نے رکن سندھ اسمبلی کے گھر کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے با زی کی اس دوران رکن سندھ اسمبلی کے حامیوں کے پہنچنے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاٹھی چارج کرکے صورتحال کو قابو میں کیا، تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے مختلف علاقوں جن میں36 بی ، چر اغ ہو ٹل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ساتھ دن سے پا نی کی فراہمی بند ہے جس پر مکین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے رکن سندھ اسمبلی لانڈھی ہا شم رضا کے گھر کا گھیراؤ کردیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرین میں خوا تین بچے بھی شامل تھے۔

اسی دوران رکن سند اسمبلی کے حامی بھی پہنچ گئے جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے دونوں گروپوں میں نعرے بازی ہوتی رہی پولیس لا ٹھی چا رج کرکے صورتحال پر قابو پالیا اور مظاہرین کو منتشر کردیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رکن سندھ اسمبلی کی ایما پر ہمارے علاقے میں پانی کی فراہمی بند کی گئی ہے رکن سندھ اسمبلی مبینہ طور پر رشوت طلب کررہے ہیں ، رکن سند اسمبلی ہاشم رضا کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں واٹر بورڈ کے امور ہمارے پاس نہیں پا نی کی فراہمی بند ہے جس کے لیے واٹر بورڈ افسران سے رابط کررہے ہیں کچھ عناصر اس مسئلے کو سیاسی بنارہے ہیںمخالفین صرف سیاست کررہے ہیں۔