- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سرفراز احمد کپتان برقرار
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
ہیڈکوچ مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کیا، ہوم سیریز کے لیے بورڈ اور کوچ نے سرفراز احمد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے بابر اعظم کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےکپتان سرفراز احمد ہی رہیں گےجب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارافیصلہ واضع ہےکہ لنکا کےخلاف میچ پاکستان میں ہی ہوں گے، پوری امید ہے سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ ٹیم مینجر کا فیصلہ ہو گیا اور ایک دو روز میں اعلان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نہیں معلوم سری لنکا ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، سرفراز احمد
اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کاکہنا تھا کہ سرفراز احمد اور بابر اعظم کو مبارک باد دیتا ہوں، سرفراز احمد کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی بری نہیں رہی،سرفراز احمد کی اپنی پرفارمنس اچھی رہی تو ٹیم اچھا کھیلے گی، سرفرازاپنےآپ کو انڈراسٹیمٹ نہ کرے مجھے اس کےساتھ مل کرکام کرناہے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 26 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے، وہ 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں 13ویں بہترین بیٹسمین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔