پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو

ویب ڈیسک  پير 23 ستمبر 2019
اسپتالوں میں داخل ڈینگی مریضوں کی تعداد 496 ہوگئی، ڈینگی رسپانس یونٹ

اسپتالوں میں داخل ڈینگی مریضوں کی تعداد 496 ہوگئی، ڈینگی رسپانس یونٹ

پشاور: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جارہا ہے اور اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109نئے ڈینگی کے متاٹرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527ہوگئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں ڈینگی کی وبا؛ 10 ہزار مریضوں میں وائرس کی تصدیق

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3 , 3, بونیر میں 1 جب کہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈینگی مچھر نے كوئٹہ میں بھی خطرے كی گھنٹی بجادی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔