کراچی طوفان ’ہیکا‘ کی زد میں مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے طوفان ہیکا کے اثرات سے کراچی میں 2 مختلف قسم کے موسم اثرانداز ہورہے ہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 25, 2019
ماہی گیروں کوسمندر میں جانے سے گریزکی ہدایات۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد دوپہر کو تیز آندھی کے بعد موسلا دھا بارش ہوئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ 5 روز سے دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 90 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے گنا زیادہ محسوس کی جارہی ہے جب کہ مسلسل 3 روز سے سہہ پہر کو بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوجاتا ہے۔

پیر اور منگل کی طرح بدھ کے روز بھی صبح سے ہی موسم انتہائی گرم تھا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید حبس کی کیفیت تھی تاہم دوپہر کو سیاہ بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تیز آندھی کے بعد موسلادھار بارش نے موسم کو قدرے خوشگوار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ہواکے کم دباؤسے طوفان ہیکا کے اثرات کی وجہ سے شہرمیں دومختلف قسم کے موسم اثرانداز ہورہے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ 26سے 30ستمبر کے درمیان شہر میں ایک بار پھر معتدل اور قدرے تیز بارشوں کا امکان موجود ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں