دبئی کے حکمران نے گھوڑے کو 43 لاکھ ڈالر میں خرید کر نئی تاریخ رقم کردی

گھوڑا گھڑسواری کی سب سے بڑی اور قیمتی ریس گوڈولفن میں حصہ لے گا


ویب ڈیسک October 11, 2019
شیخ محمد بن راشد المختوم نے 43 لاکھ ڈالر میں گھوڑے کو خریدا۔ فوٹو: بی بی سی

اگرچہ دوڑنے والے نسلی گھوڑوں کے دام سن کر ہوش اڑجاتے ہیں لیکن دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم نے اس ضمن میں ایک نئی تاریخ رقم کرکے ایک نوجوان گھوڑے کی بولی 43 لاکھ 56 ہزار ڈالر لگائی جس کی پاکستانی روپے میں رقم 65 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

برطانیہ میں ہرسال اکتوبر میں ہونے والی ٹیٹرسال نیلامی میں اس کی بولی لگائی گئی جس پر مخالفین نے بڑھ چڑھ کر بولیاں دی لیکن آخرکار قرعہ شیخ محمد کے نام کھلا اور وہ اسےخریدنے میں کامیاب ہوگئے۔

س موقع پر شیخ کے نمائندے انتھونی اسٹراؤڈ نے کہا کہ یہ بہت 'ایتھلیٹ' گھوڑا ہے اور سریع الحرکت بھی ہے اور خود دبئی کے شیخ نے بھی اسے پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے خریدنے کے بعد وہ خود کو چاند پر محسوس کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک حیرت انگیز گھوڑا ہے۔



گھوڑا گھڑسواری کی سب سے بڑی اور قیمتی ریس گوڈولفن میں حصہ لے گا اور کولمور نامی کمپنی سے سخت مقابلے کے بعد اسے خریدا گیا جس نے آخر تک بولی میں حصہ لیا ۔

دوسری جانب قطر کے شیخ فہد نے بھی اسی اسٹاک سے 13 لاکھ ڈالر کا ایک گھوڑا خریدا ہے۔ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 164 گھوڑے فروخت کئے گئے جن کی مجموعی قیمت 45 ملین ڈالر تھی۔