جنگلی جانوروں کی حیرت انگیز ترین تصویریں

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2019
یہ تمام تصویریں مختلف وائلڈ لائف فوٹوگرافرز کی مہینوں بلکہ برسوں کی محنت کا حاصل ہیں۔ (فوڈو: انٹرنیٹ)

یہ تمام تصویریں مختلف وائلڈ لائف فوٹوگرافرز کی مہینوں بلکہ برسوں کی محنت کا حاصل ہیں۔ (فوڈو: انٹرنیٹ)

کراچی: وائلڈ لائف فوٹو گرافی، دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے کیونکہ بعض مرتبہ صرف ایک اچھی تصویر کی تلاش میں فوٹوگرافر کو کئی سال لگ جاتے ہیں۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ تصویریں دی جارہی ہیں جو وائلڈ لائف فوٹوگرافرز نے مہینوں کی محنت کے بعد کھینچی ہیں اور ساری دنیا سے داد پائی ہے:

ہمالیہ کی پہاڑیوں میں سرما خوابی (ہائبرنیشن) سے باہر آنے والی مادہ مارموٹ پر حملہ آور برفانی لومڑی۔ بلند ترین محاذ پر زندگی کی جدوجہد:


یہ چیونٹیاں نہیں، جنگل میں پائی جانے والی شہد کی مکھیاں ہیں۔ ملاحظہ کیجئے کہ ان میں بھی کتنا نظم و ضبط ہے:


ہوا یوں کہ ایک پرانی کار کئی سال سے جنگل میں کھڑی تھی، جس کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ یہ ریکون صاحب آئے اور گاڑی میں گھس گئے۔ گرد و پیش کا جائزہ لینے کےلیے ٹوٹے ہوئے شیشے میں سے گردن نکال کر باہر جھانکا ہی تھا کہ وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا:


یہ تصویر پہلی نظر میں کسی بیمار آنکھ کا کلوز اپ لگتی ہے لیکن دراصل یہ ایک جھیل کی تصویر ہے جو ہوا میں معلق ڈرون کیم کے ذریعے سیکڑوں فٹ کی بلندی سے کھینچی گئی ہے۔ اب اس تصویر کو دوبارہ غور سے دیکھیے اور قدرت کے حسن کی داد دیجیے:


شاید اس سے زیادہ خوبصورت اسکوئڈ آپ نے نہ دیکھا ہو۔ اسے ’’بِگ فِن رِیف اسکوئڈ‘‘ کہا جاتا ہے جو کئی طرح کے رنگ بدل سکتا ہے۔ البتہ، جب اس کی نر اور مادہ آپس میں ملاپ کرنے کی تیاری کررہے ہوتے ہیں، اس وقت ان کے رنگ خاص طور پر انتہائی خوبصورت ہوجاتے ہیں۔ یہ تصویر بھی ایسے ہی ایک لمحے کی ہے:


بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا تو آپ نے سنا ہوگا لیکن یہ دراصل ایک ایسی مکڑی ہے جو چیونٹیوں کی طرح نظر آتی ہے اور دھوکا دے کر چیونٹیوں کو اپنا شکار بناتی ہے۔ دور سے دیکھنے میں یہ سرخ رنگ کی چیونٹی جیسی نظر آتی ہے لیکن قریب سے دیکھیں تو اپنی آٹھ ٹانگوں کی وجہ سے اس کا پول کھل جاتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ ’’کریب اسپائیڈر‘‘ (کیکڑا مکڑی) ہے:

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔