گیمبیا کی ملکہ حسن کا سابق صدر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

سابق صدر یحییٰ جامع نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملکہ حسن فاتو


ویب ڈیسک November 01, 2019
سابق صدر یحییٰ جامع نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملکہ حسن فاتو فوٹو : فائل

گیمبیا کی ملکہ حسن نے سابق صدر یحییٰ جامع پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

گیمبیا کی 24 سالہ ملکہ حسن فاتو جلُو نے 'ٹرتھ اینڈ ری کنسی لیئشن' کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ 54 سالہ سابق صدر یحییٰ جامع نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملکہ حسن نے مزید بتایا کہ سابق صدر کے حواریوں نے مسلسل ڈرایا دھمکایا اور طاقت کے بل بوتے پر میری عصمت تار تار کی۔ حواریوں نے کہا کہ صدر جس لڑکی کو چاہیں زیادتی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تم کیا چیز ہو۔

یحییٰ جامع 1994 میں خونی فوجی بغاوت کے نتیجے میں برسر اقتدار آئے اور پھر دو بار منتخب ہوئے یہاں تک کہ 2016 میں ایک گمنام لیڈر اداما بارو نے انہیں شکست فاش دی جس کے بعد سابق صدر ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

یحییٰ جامع کے ملک سے مفرور ہونے پر نئی حکومت نے سابق دور حکومت میں ہونے والی بدعنوانیوں اور لوٹ کھسوٹ سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، تاجروں، اداکاروں اور ممتاز شخصیات کی جانب سے کمیٹی میں شکایات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔