شیخ رشید کو دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک  پير 18 نومبر 2019
ڈاکٹرز کے مطابق شیخ رشید کے دل کی ایک نالی میں کلاٹ (رکاوٹ) ہے فوٹو:ٖفائل

ڈاکٹرز کے مطابق شیخ رشید کے دل کی ایک نالی میں کلاٹ (رکاوٹ) ہے فوٹو:ٖفائل

 راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیخ رشید نے راول پنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد میڈیا سے سیاسی امور پر گفتگو بھی کی۔ اس تقریب کے بعد اچانک شیخ رشید کو سینے میں تکلیف اٹھی جس پر فوری طور پر پہلے انہیں ہولی فیملی اسپتال اور پھر وہاں سے آرآئی سی منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تسلیم کرتا ہوں ملک میں گڈ گورننس نہیں مہنگائی ہے، شیخ رشید

ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو ابتدائی امداد فراہم کی ہے اور ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کے مطابق ان کے دل کی ایک نالی میں کلاٹ (رکاوٹ) ہے جبکہ ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل ہے۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر ناصر نے شیخ رشید کوآرام کرنے اور معمول کی مصروفیات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صحت مند اور طبیعت بہتر ہے۔  شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہیں معمولی دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔