اسٹیون اسمتھ لیگ بائی کا رن لینے سے روکنے پر امپائرپر برہم

کمنٹری باکس میں موجود شین وارن اور ایڈم گلکرسٹ دونوں نے ہی امپائر کو غلط قرار دیا


Sports Desk December 27, 2019
کمنٹری باکس میں موجود شین وارن اور ایڈم گلکرسٹ دونوں نے ہی امپائر کو غلط قرار دیا۔

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ لیگ بائی کا رن لینے سے روکنے پر امپائر نائجل لونگ پر برہم ہوگئے۔

کیوی فاسٹ بولرنیل ویگنر نے ایک ہی اوور میں 2 مرتبہ شاٹ پچ بالز سے اسمتھ کے جسم کو نشانہ بنایا، پہلے موقع پر جب اسمتھ نے سنگل لینا چاہا تو امپائر نے روک دیا، اس وقت کسی نے نوٹس نہیں کیا مگر دوسری بار جب دوبارہ ایسا ہوا تو اسمتھ کافی غصے میں دکھائی دیے۔

آئی سی سی قوانین کہتے ہیں کہ اگر گیند اسٹرائیکر کے جسم پر لگے تو رن صرف اسی صورت میں ہی لیا جاسکے گا جب امپائر مطمئن ہو کہ بیٹسمین نے یا تو شاٹ کھیلنا چاہا یا پھر وہ گیند کی زد میں آنے سے خود کو بچا رہا تھا۔ کمنٹری باکس میں موجود شین وارن اور ایڈم گلکرسٹ دونوں نے ہی امپائر کو غلط قرار دیا۔

مقبول خبریں