كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی كی لہر برقرار

كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 29, 2019
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان . فوٹو : فائل

كوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی كی لہر برقرار ہے اور آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان ہے۔

محكمہ موسمیات كے مطابق اتوار كی صبح كوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا، قلات منفی 7، زیارت منفی 9، چمن منفی 1 اور خانوزئی میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا۔

كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری كا امكان ہے، كئی شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 9 ریكارڈ كیا گیا۔

شہریوں نے سردی سے بچنے کے لئے مختلف مقامات پر آلاؤ جلا لئے جب کہ بجلی اور گیس كی آنكھ مچولی سے بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔