اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 5 جنوری 2020
ایمان اور سید جمیل کےنکاح کے تقریب گزشتہ روز سادگی سے منعقد ہوئی فوٹوسوشل میڈیا

ایمان اور سید جمیل کےنکاح کے تقریب گزشتہ روز سادگی سے منعقد ہوئی فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

فلم ’’زندگی تماشا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دونوں کے نکاح کے تقریب گزشتہ روز سادگی سے منعقد ہوئی۔ ایمان سلیمان اورجمیل رضوی نے نکاح کی تصاویراپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ایمان  نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں اب ’’محرم‘‘ ہیں۔

واضح رہے کہ ایمان سلیمان نے 2017 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا تاہم گزشتہ برس انہیں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے ’’می ٹو‘‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نامزد نہیں ہونا چاہتیں جس پر کسی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔