چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد

ویب ڈیسک  اتوار 12 جنوری 2020
یہ نمائش پاکستان کی ثقافت کی عکاس ہے، چینی سفیر ژاؤ جنگ

یہ نمائش پاکستان کی ثقافت کی عکاس ہے، چینی سفیر ژاؤ جنگ

اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد ہوا۔

چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کرافٹ نمائش کا انعقاد ہوا، وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی اور چینی سفیر ژاؤجنگ نے پاکستان ہینڈی کرافٹ نمائش کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی ثقافت کی عکاس ہے، نمائش میں چین پاکستان کی دوستی کی بھی عکاسی ہوتی ہے، یہ موقع ہے کہ ہم ایسی تقریبات سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھیں، پاکستانی کمیونٹی کی اس نمائش میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جو انٹرپرینیور نمائش میں شرکت کر رہے ہیں وہ پاکستان کا تشخص اجاگر کر رہے ہیں، نوجوان عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی جانب لیکر جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔