اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

ویب ڈیسک  اتوار 12 جنوری 2020
زلزلے کی گہرائی15کلومیٹر اور مرکزچلاس سے58 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا فوٹو: فائل

زلزلے کی گہرائی15کلومیٹر اور مرکزچلاس سے58 کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اتوار کی صبح اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، آزاد کشمیر کی وادی نیلم، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں شگر اور اسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔