جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر

ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے ٹھیکا لیا اور کام کئے بغیر رقم وصول کی جو نوڈیرو ہاوس پر خرچ ہوئی، نیب


ویب ڈیسک January 16, 2020
ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، نیب فوٹو: فائل

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس معاملے میں آصف زرداری کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے۔

ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جب کہ موقع پر کوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔