گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش

نوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے


ویب ڈیسک January 19, 2020
نوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے . فوٹو : فائل

گوجرانوالہ میں نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں گزشتہ روز شہریار گورائیہ کی شادی میں اس کے ایک رشتہ دار نے ڈالرز کی بارش کردی جس پر لوگ حیران رہ گئے۔

دولہے کے رشتہ دار نے بیگ سے ڈالرز نکالے اور ہوا میں اُڑادیئے جسے لوگوں اور بچوں نے اٹھائے تاہم بینڈ والوں نے گلہ کیا کہ ہمارا نقصان ہوا ہے ڈالرز لوگوں نے اُٹھائے۔

نوجوان نے ہوٹل کے اندر بارات لے جاتے وقت بھی دولہے پر ڈالرز نچھاور کیے، ڈالرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرنسی نوٹوں کی بھی بارش کی گئی۔