- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر سیاستدانوں کے بھی دلچسپ تبصرے
کراچی: ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے اختتام پر جہاں پوری پاکستانی قوم نے اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کیا وہیں سیاستدانوں نے بھی دلچسپ انداز میں اس کی تعریف کی ہے۔
ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے اختتام کا انتظار جہاں پوری پاکستانی عوام کررہی تھی وہیں سیاستدان بھی اس کے سحر میں جکڑے نظر آئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز ڈرامے کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اتنا بہترین ڈراما پیش کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر ہے‘، میرے پاس تم ہو کے اختتام پر وائرل پوسٹس
فواد چوہدری نے لکھا اے آر وائی کو اتنا بہترین ڈراما پیش کرنے پر مبارکباد، مصنف اور ڈرامے کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا میں نیٹ فلیکس اور ایمازون سے پھر کہتا ہوں کہ پاکستانی ڈراموں میں سرمایہ کاری کریں۔ کیونکہ پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہت بہتر ہیں جب کہ ہمارامیوزک بھی کئی درجے اوپر ہے۔ آپ کو پچھتانا نہیں پڑے گا۔
Must congretulate @ARYVideos for showing epic drama serial #MerayPassTumHo, writer n whole team deserves big applause. I yet again ask @amazon and @Netflix invest in Pak drama n film #Pakistan has far better minds than India our music is far superior, you guys wont regret.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2020
صرف فواد چوہدری ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار بھی ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے سحر سے نکل نہیں پائے۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی جس میں وہ ایک تقریر کے دوران بڑے ہی ڈرامائی انداز میں ڈرامے کا او ایس ٹی (اوریجنل ساؤنڈ ٹریک) ’’میرا یہ بھرم تھا میرے پاس تم ہو‘‘گاتے نظر آئے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت بڑی تعداد میں شیئر کیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورمیزبان عامر لیاقت حسین نے بھی ڈرامے کے اختتام پر ٹوئٹر پر کئی مزاحیہ ٹوئٹس کیں۔ عامر لیاقت نے اپنی ٹوئٹس میں سیاسی وزرا کو بھی طنز کا نشانہ بنایا۔
دانش نے ثابت کردیا کہ
دل کا دورہ پڑنےپر اچانک امیر ہونے والے بے عزتی کے خوف سے مر جاتے ہیں ، اُن کے پلیٹ لیٹس کبھی کم نہیں ہوتے” #میرے_پاس_تم_ہو #MerayPaasTumHo— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 25, 2020
دانش سے زیادہ اچھی ایکٹنگ تو میری تھی۔۔۔میاں محمد نواز شریف کا ٹیلیفون پرڈاکٹر دانش سے شکوہ#میرے_پاس_تم_ہو#MerayPaasTumHo
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 25, 2020
دانش کو درد تھا کہ اس نے سب کچھ خرید لیا
بس جہانگیر ترین صاحب کاطیارہ نہیں خرید سکا ،یہ غم اسے لے ڈوبا#میرے_پاس_تم_ہو #MerePassTumHo— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 25, 2020
عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ڈرامے کی ایک قسط بھی نہیں دیکھی تاہم ان کی اہلیہ سید طوبیٰ انہیں ڈرامے سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1221195532518985729
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔