عہدِ وفا کے ’ملک شاہ زین‘ اور ’شہریار‘ کی نوعمری کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک  پير 10 فروری 2020
ماضی کی یادگار تصویر میں عثمان مختار بھی پوز دیئے نظر آریے ہیں۔ فوٹو: فائل

ماضی کی یادگار تصویر میں عثمان مختار بھی پوز دیئے نظر آریے ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: مقبول ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں ملک شاہ زین اور شہریار کا کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں کی نوعمری کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی۔

معروف ڈرامہ ’انا‘ میں نیمل خاور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے عثمان مختار نے انسٹا گرام پر نو عمری کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ کمزور سے نظر آرہے ہیں۔

ماضی کی اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے ساتھ دو اشخاص اور بھی ہیں جو ان دنوں ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں ملک شاہ زین اور شہریار کے نام کے ساتھ جگری دوستوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ دو کردار اسامہ خالد بٹ اور احمد علی اکبر ادا کر رہے ہیں اور اس تصویر میں بھی یہی دو شخصیات ہیں۔

عثمان مختار کے ساتھ اسامہ خالد بٹ اور احمد علی اکبر کی ماضی کی اس تصویر نے صارفین کو اپنا ماضی یاد کرنے پر مجبور کردیا اور لیکن کچھ صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا ہے تو کچھ نے اسے بہترین تصویر قرار دیا ہے۔

حرا نامی صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہت ہی نوجوان لگ رہے ہیں۔

شہری ہنی خان نے اسے بہترین تصویر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں تھری ایڈیٹ بنتی تو اس میں یہ تین لوگ مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیے جاتے۔

ایک اور شہری نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو دیکھ کر ہضم ہونے میں وقت لگے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔