کراچی سرکلر ریلوے، فریم ورک معاہدہ وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین کرنے پر اتفاق

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 فروری 2020
40 بلین روپے دینے کیلیے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ، سندھ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں،چینی سفیر جلد کراچی آئینگے، وفاقی وزیر ریلوے
فوٹو: فائل

40 بلین روپے دینے کیلیے تیار ہیں،وزیر اعلیٰ، سندھ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں،چینی سفیر جلد کراچی آئینگے، وفاقی وزیر ریلوے فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات میں کے سی آر کے حوالے سے فریم ورک معاہدہ وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کے سی آر کے حوالے سے فریم ورک معاہدہ وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ این ڈی آر سی کو کنسیشنل فنانسنگ ایگریمنٹ، فریم ورک ایگریمینٹ بھیجنی تھی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے  سی آر کے15فیصد جو40 بلین روپے بنتے ہیں سندھ حکومت دینے کیلیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کے سی آر کا منصوبہ جلد از جلد  شروع کیا جائے،اجلاس میں کے سی آر منصوبے کے حوالے سے4600 سے زائد متاثرہ لوگوں کو معاوضہ دینے کے معاملہ پر بھی غورکیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ خالی کرائے گئے  ٹریک پر چیک پوسٹ بنائی ہیں، کے  سی آر کے رائٹ آف وے کی مارکنگ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی اور وزیر ریلوے نے کے سی آر کے امور کا جائزہ لینے اور حائل رکاوٹوں اور مسائل کے تدارک کے لیے  ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔