شہبازشریف کوہٹا کرقومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے، فواد چوہدری کا مطالبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 21 فروری 2020
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہبازشریف کوہٹا کرقومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑچکے ہیں لیکن وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان حالات کے مد نظریا توشہبازشریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھرنئے اپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نوازشریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔