راولپنڈی میں نوجوان کی چلتی موٹرسائیکل سے سانپ نکل آیا

ویب ڈیسک  پير 24 فروری 2020
نوجوان نے موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ فوٹو : ایکسپریس

نوجوان نے موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ فوٹو : ایکسپریس

 راولپنڈی: ڈھوک رتہ روڈ پر نوجوان کی چلتی موٹرسائیکل سے سانپ نکل آیا۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ روڈ پر چلتی موٹرسائیکل سے سانپ نکل آیا جس کے بعد نوجوان نے موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، ریسکیو 1122 کے امدادی کارکنوں نے موٹرسائیکل میں چھپے سانپ کو قابو کرلیا، سانپ موٹرسائیکل کی ٹینکی کے نیچے چھپا تھا جو 3 فٹ لمبا اور زہریلا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔