- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
کورونا وبا پر ناقص انتظامات ؛ عالمی ادارہ صحت نے ایشیائی ممالک کو خبردار کردیا
سان فرانسسكو: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو ناقص انتظامات پر خبردار کرتے ہوئے ان ممالک کو زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی سربراہ ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے ان ممالک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک بالخصوص جنوب مشرقی خطے کے ممالک کو تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کا مقابلہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس؛ چین میں زندگی معمول پر آگئی
ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے مزید کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں یکسر ناکام نظر آئے ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم نے ان ممالک کے اب تک کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ناکافی قرار دیا اور ہنگامی اقدامات کو مزید تیز اور سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا، ٹرمپ
گزشتہ ہفتے سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور صرف 3 دن کے دوران اس میں 2 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان میں 250، بھارت میں 144 انڈونیشیا میں 172 ، تھائی لینڈ میں 177، بنگلہ دیش میں 10 اور سری لنکا میں 44 تک جا پہنچی ہے۔
یہ پڑھیں : ایران میں کورونا وائرس سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں، سرکاری ٹی وی
چین کے بعد اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس کے بعد دوسرا نمبر ایران کا آتا ہے جہاں اس وائرس سے ارکان پارلیمنٹ سمیت ملک کی اہم ترین مذہبی شخصیت بھی انتقال کرگئے جب کہ متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔