ہندوتوامودی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف ظلم وستم، آسام میں750سے زائد خاندان بے گھر

بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد،عبادت گاہوں اورقبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا


ویب ڈیسک November 07, 2026

بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے زیراثرآسام کے ضلع دھوبری میں مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تمام حدیں پارکردی گئیں.

 بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں متنازعہ اراضی کاالزام لگا کر750 سے زائدمسلمان خاندانوں کو بے دخل کردیا گیا.

مسلمانوں کے گھروں اورعبادت گاہوں کومسمارکرنےکیلئے60 سے زائد بلڈوزراوربھاری پولیس نفری تعینات کی گئی.

بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد،عبادت گاہوں اورقبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا. مزاروں اور قبرستانوں میں غم وسوگ کے مناظر دیکھنے میں آئے، بڑی تعداد میں غمزدہ خواتین مسجد میں دعائیں مانگتی رہیں.