پاکستانی روپیہ ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں 5 پیسے گرگیا

ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قیمت 1985 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک March 19, 2020
برطانوی پاؤنڈ ایک دن میں 5 فیصد تک گر کر 1.16 ڈالر پر آگیا۔۔ فوٹو : فائل

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ گئی اور ڈالر 158 روپے 57 پیسے کی سطح پر آگیا، جب کہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 5 اور 6 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 157.50 روپے اور قیمت فروخت158.50 روپے پر مستحکم رہی۔ جب کہ برطانوی پاؤنڈ کو جھٹکا لگا اور ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قیمت 1985 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور برطانوی پاؤنڈ ایک دن میں 5 فیصد تک گر کر 1.16 ڈالر پر آگیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں5 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید172روپے سے گھٹ کر 168روپے اورقیمت فروخت 176 روپے سے گھٹ کر 171 روپے ہوگئی، جب کہ 6 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید 188 روپے سے گھٹ کر184 روپے اور قیمت فروخت 194 روپے سے گھٹ کر 188 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.90 روپے سے گھٹ کر38 روپے اور قیمت فروخت 41.70 روپے سے گھٹ کر39 روپے ہوگئی، جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42 روپے سے گھٹ کر41 روپے اور قیمت فروخت 42.80 روپے سے گھٹ کر 42 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 20 روپے اور قیمت فروخت 22.50 روپے مستحکم رہی۔

مقبول خبریں