کورونا سے آگاہی کیلیے پیٹرسن کا ہندی میں پیغام جاری

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 21 مارچ 2020
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: کیون پیٹرسن نے کورونا سے آگاہی کیلیے ہندی میں پیغام جاری کردیا۔

سابق انگلش بیٹسمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’نمستے انڈیا کورونا وائرس کو ہرانے میں ہم سب ایک ساتھ ہیں،ہم سب اپنی اپنی سرکار کی بات کا نردیش کرتے ہوئے کچھ دنوں کیلیے گھر میں رہیں،یہ سمے ہے ہوشیار رہنے کا، میرے ہندی ٹیچر سری واٹس گوسوامی کو ڈھیر سارا پیار۔‘‘

یاد رہے کہ پیٹرسنکو ہندی سکھانے والے سری واٹس آئی پی ایل میں بنگال کی جانب سے کھیلتے ہیں، وہ انڈر19ورلڈکپ میں بھارت کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔