سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
 زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکمجاری کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکمجاری کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لیے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لیے باردانے کی تقسیم اورٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولٹری فارمز کے لیے فیڈزپہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔