وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس  

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام کے لیے پارٹی کے متحرک کردار پر غور کیا جائے گا - فوٹو: سوشل میڈیا

کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام کے لیے پارٹی کے متحرک کردار پر غور کیا جائے گا - فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پارٹی رہنماؤں سے لانگ ٹرم پالیسی پرمشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاون، معیشت، ملکی ضروریات، سیاسی جماعتوں کے تعاون ، کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام کے لیے پارٹی کے متحرک کردار پر غور کیا جائے گا جب کہ مکمل لاک ڈاون کی صورت میں ملک بھر میں پارٹی عہدیداروں کی ذمہ داریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔