بلوچستان میں کورونا وائرس کے 19 مریض صحت یاب ہوچکے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2020
کوئٹہ میں25 سو افراد کیلئے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال  (فوٹو: فائل)

کوئٹہ میں25 سو افراد کیلئے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ جام کمال (فوٹو: فائل)

کوئٹہ: وزیراعلیٰ  بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 25 سو افراد کے لیے آئسولیشن کی سہولت پر کام کررہے ہیں جب کہ اسپتال میں 60 وینٹی لیٹرز کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ عوام کورنٹائن کرکے خود کو اور دیگر لوگوں کو بچائیں، جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی وہ گھبرائیں مت کیوں کہ ابتک بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 19 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔