فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ بنکاک میں پھنس گیا

قیصر افتخار  جمعرات 2 اپريل 2020
اداکار و ڈائریکٹر محب مرزا، 21 تکنیک کار، سارہ لورین، صنم سعید، امام سید سمیت 5 اداکار شامل۔ فوٹو: فائل

اداکار و ڈائریکٹر محب مرزا، 21 تکنیک کار، سارہ لورین، صنم سعید، امام سید سمیت 5 اداکار شامل۔ فوٹو: فائل

 لاہور: فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا ایک گروپ بنکاک میں پھنس گیا، فنکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

ایکسپریس کے مطابق اداکار محب مرزا اپنی فلم’’عشرت‘‘ (میڈ ان چائنا) کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے جن کے ہمراہ 21 تکنیک کار اور 5 فنکار شامل تھے جن میں امام سید، سارہ لورین اور صنم سعید شامل ہیں۔

شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی تیاری تھی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن ملتوی ہوگیا۔ پاکستانی فنکار اور دیگر افراد بنکاک سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر کنچنا پوری کے ہوٹل میں مقید ہیں۔

اداکار اور فلم کے ڈائریکٹر محب مرزا نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے سول ایوی ایشن، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ایکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فنکاروں اور عملے کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔