کورونا وائرس علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اپريل 2020
ڈریپ نے کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے، ترجمان وزارتِ صحت۔ فوٹو : فائل

ڈریپ نے کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے، ترجمان وزارتِ صحت۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ڈریپ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کے خام مال کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈریپ نے کلورو کوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور کورونا کے لیے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے۔

ڈریپ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹایزر بنانے اور پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی بھی اجازت دیدی ہے جب کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹیلیٹرزکو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔