نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاک 40 افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اپريل 2020
لاوارثوں اور غربا کیلیے مخصوص قبرستان میں جگہ جگہ اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

لاوارثوں اور غربا کیلیے مخصوص قبرستان میں جگہ جگہ اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

نیویارک سٹی: نیوریارک میں مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں، صحت کا بہترین نظام رکھنے والا ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔

نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات کم پڑگئیں اور لاشوں کی اجتماعی تدفین کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، نیویارک ٹائمز

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں تابوتوں کو ایک بڑے گڑھے میں دفن کیا جا رہا ہے، تدفن کرنے والوں نے مہلک وائرس سے بچاؤ کیلیے حفاظتی لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔

قبرستان میں جگہ جگہ اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فوٹو : رائٹرز

قبرستان میں جگہ جگہ اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فوٹو : رائٹرز

یہ تصاویر نیویارک کے جزیرے ہارٹ کی ہے جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے انہیں سرکار کی جانب سے دفنایا جاتا ہے اور اب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو بھی یہاں دفنایا جارہا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 697 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار اور 895 ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔