پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 13 اپريل 2020
یکم رمضان المبارک کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے منظوری لیں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید ۔ فوٹو: فائل

یکم رمضان المبارک کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے منظوری لیں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن مزید 10 روز کیلئے معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرین کی بندش میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔

وزارت ریلوے نے ملک میں ٹرین آپریشن کی بندش میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹرین آپریشن 15 اپریل کو شروع کیا جانا تھا جس کو 25 اپریل تک لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین بندش میں توسیع کا فیصلہ تفصیلی غور کے بعد کیا گیا جب کہ یکم رمضان المبارک سے ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق دوبارہ غور کیا جائے گا اور آپریشن کی بحالی سے متعلق وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تفتان اور طورخم بارڈر کیلئے ٹرینوں میں موجود کورنٹائن اسپتالوں کی پیشکش کی ہے جو حسب ضروت کام کریں گی جب کہ مال برداری گاڑیوں کا آپریشن بغیر تعطل جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔