وزیراعظم کا چیف جسٹس و عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم

ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیر اعظم کی ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت


ویب ڈیسک April 15, 2020
ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، وزیر اعظم کی ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اعلٰی عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف غیر اخلاقی مہم کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی ایف آئی کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اس ضمن میں وزیرِ اعظم آفس سے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متعلق چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ منفی مہم دیکھی جارہی تھی۔