- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
كورونا سے جو مزدور بے روزگار ہیں حكومت ان کی مشكلات كا ازالہ كرے گی، وزیراعلیٰ
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ كورونا وائرس كی وجہ سے جو مزدور بے روزگاری كا سامنا كر رہے ہیں حكومت ان كی مشكلات كا ازالہ كرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے یكم مئی پر مزدوروں كے عالمی دن كے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں كہا ہے كہ اس دن كو منانے كا مقصد مزدوروں كے لئے حق كی آواز بلند كرنا ہے، مزدور كسی بھی معاشرے اور ملک كی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں كلیدی حیثیت ركھتے ہیں، جن ممالک نے صنعت كے میدان میں خاطر خواہ ترقی كی ان كی اس ترقی میں ان كے مزدوروں كے تعمیری كردار كو یقینا نظرانداز نہیں كیا جاسكتا۔
جام کمال خان نے کہا کہ ہمیں بھی ہنر مند ہیومن ریسورس اور بھرپور افرادی قوت ترقی كی راہ پر گامزن كرے گی، جو مزدور كسی فنی مہارت سے آشنا ہوتے ہیں وہ معاشرے كی تعمیر و ترقی كا جزو لازم بن جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے كہا كہ حكومت كورونا وائرس كی موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ كو درپیش معاشی مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلكہ انہیں ریلیف دینے كے لیے بھرپور اقدامات بھی كررہی ہے جن میں مزدورں اور محنت كشوں كو راشن اور روٹی كی فراہمی احساس پروگرام كے تحت رقوم اور صوبائی حكومت كے تحت چھوٹے پیمانے پر بلاسود قرضوں كی فراہمی كا پروگرام بھی شامل ہے۔
انہوں نے كہا ہے كہ موجودہ صوبائی حكومت نہ صرف مزدوروں كے حقوق كی مؤثر ادائیگی میں كوشاں ہے بلكہ محنت كشوں كا استحصال كرنے والوں كو كٹہرے میں بھی لائے گی اور تمام محنت كشوں كے لیے یكساں مواقع اور ضروریات كی فراہمی كو ممكن بنائے گی، رنگ و نسل كو بنیاد بنا كر كسی بھی تفریق كی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
جام کمال خان نے كہا كہ حكومت تكنیكی تعلیم كی اہمیت سے بھی واقف ہے، صوبہ بھر كے پولی ٹیكنیک اداروں كو جدید خطوط پر استوار كیا جا رہا ہے جہاں جدید دنیا كے تقاضوں كو مدنظر ركھتے ہوئے نوجوانوں كو اعلی فنی مہارت سے آشنا كر كے ان كی صلاحیتوں كو مزید نكھارنا ہے كیونكہ دنیا میں تكنیكی مہارت سے آراستہ افرادی قوت كی طلب بہت زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے كہا كہ صوبائی حكومت ایسی لیبر پالیسی پر یقین ركھتی ہے جس میں تمام مزدوروں اور محنت كشوں كے جائز حقوق كا تحفظ یقینی ہو سكے وہ تمام لیبر یونین جو مزدوروں كے حقوق اور جدوجہد پر یقین ركھتی ہیں حكومت ان سے تعاون جاری ركھے گی، كورونا وائرس كی وجہ سے جو مزدور بے روزگاری كا سامنا كر رہے ہیں حكومت ان كے مشكلات كا ازالہ بھی كرے گی تاكہ كہ ایک فعال، مثبت اور تعمیری معاشرے كی تشكیل ہوسكے جہاں تمام انسانوں كے لئے یكساں ضروریات زندگی دستیاب ہوں اور معاشرے میں تخریبی سوچ پروان نہ چڑھ سكے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔