- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
ایک عالیشان گھر سے بھی مہنگا میٹرس، قیمت 6 کروڑ روپے
وینکووا: دنیا کا مہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کرلیا گیا ہے جس کی قیمت 390,000 امریکی ڈالر یا 6 کروڑ روپے ہے۔ اس کے سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالرکے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔
میٹرس کو مہنگی ترین اشیا بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک بستر یا میٹرس کی تیاری میں اسٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں اور انہیں تانبے کی رنگت والے خاص چمڑے سے بنایا گیا ہے۔ اس چمڑے کو مخصوص انداز میں دبا کر نرم بنایا گیا ہے جس میں محنت اور وقت لگا ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک میٹرس 600 گھنٹے لگتے ہیں۔
فیرس ریفولی کے مطابق اس کی ڈیزائننگ میں ایک ایک پہلو کا خیال رکھا گیا ہے۔ ریفولی نے کہا کہ گلوکار ڈریک کے جس کمرے میں یہ میٹرس رکھا جائے گا پہلے اس کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور اس کے بعد کمرے کے رنگ اور ڈیزائن کے لحاظ سے ہی ایک بالکل نیا میٹریس تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میٹرس کی تیاری میں سویڈن 168 سال پرانی کمپنی ’ہیسنز‘ کا بھی کردار ہے جو دنیا کے مہنگے اور پرتعیش فرنیچر تیار کرتی ہے۔ میٹرس کو گرینڈ ویویڈیئس کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس پر سونےوالا خود کو گویا بستر پر تیرتے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ یہ کمپنی ہرسال اسطرح کے صرف 10 میٹرس تیار کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔