بیوروکریسی راہ راست پر نہ آئی تو سب کو بے نقاب کروں گا گورنرپنجاب

رکاوٹیں ڈالنے والی بیور و کریسی چاہتی ہی نہیں کہ عوام کو صاف پانی ملے، چوہدری سرور


ویب ڈیسک May 12, 2020
صاف پانی کے منصوبے میں بیور وکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے،گورنرپنجاب فوٹو: فائل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی راہ راست پر نہ آئی تو سب کو بے نقاب کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بیوروکریسی کی رکاوٹوں سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صبر کا پیمانہ بھی لبریہز ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں لیکن اس منصوبے میں بیوروکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بیورو کریسی نہیں چاہتی کہ عوام کو صاف پانی ملے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بیور وکریسی کے ساتھ آخری میٹنگ کروں گا، انہیں بیورو کریسی کی چند کالی بھیڑوں سے کوئی دلچسپی نہیں اگر رکاوٹیں ختم نہ ہوئیں تو سب کو پریس کانفرنس میں بے نقاب کروں گا۔