وزارت خارجہ کےافسروں کیخلاف قومی خزانےکونقصان پہنچانے پر نیب ریفرنس

ویب ڈیسک  منگل 19 مئ 2020
ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانےکونقصان پہنچانےکاالزام

ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانےکونقصان پہنچانےکاالزام

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارت خارجہ کےافسروں اور اہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ کےافسروں اور اہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی گئی۔

ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانےکونقصان پہنچانےکاالزام ہے۔

نیب اجلاس میں اکرم درانی،عارف ابراہیم،جاب ٹیسٹنگ سروس وغیرہ کے خلاف تین تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین نیب نے رخسانہ بنگش کے بیٹے عمر منظور اور دیگر کے خلاف تین انکوائریوں کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امورکےافسروں کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیتے ہوئے ایف بی آرافسروں کیخلاف انکوائری نیب راولپنڈی کو ریفربیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔