- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- گندم اور استعمال شدہ کاروں کی درآمد پرڈیوٹی میں اضافے کی تجاویز
سندھ میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 1017 مریض، مزید 17 افراد جاں بحق
کراچی: سندھ میں ایک دن کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 1017 مریض سامنے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اب تک ایک لاکھ 37 ہزار 540 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہے، اب تک صوبے بھر میں 18 ہزار 964 کیسز سامنے آئے۔ 1017 مریضوں میں سے کراچی میں 813 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، آج 904 مزید مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 127 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 26 فروری کو پہلا کیس آیا تھا اور آج سب سے زیادہ 1017 کیسز آئے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لئے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے، عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر اس عالمی وبائی کورونا سے چھٹکارا پانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔