کراچی کے علاقے ڈیفنس سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2020
مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور اہلیہ 80 سالہ سلمیٰ کے ناموں سے کی گئی، پولیس	 فوٹوفائل

مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور اہلیہ 80 سالہ سلمیٰ کے ناموں سے کی گئی، پولیس فوٹوفائل

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ بخاری میں گھر سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر سے دونوں لاشوں کے علاوہ ایک 20 سالہ شخص زخمی حالت میں بھی ملا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت 85 سالہ جاوید اور اہلیہ 80 سالہ سلمیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے گھریلو ملازم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔ واقعے میں زخمی شخص نے اپنا نام 20 سالہ عمر فاروق بتایا ہےجو مقتولین کا نرس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔