- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
کورونا کے ساتھ جینا سیکھیں ورنہ کورونا جینے نہیں دے گا، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا سیکھنا ہوگا یہ وائرس اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ویکسین سامنے آئی ہے۔
کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا سے جاں بحق افراد اور لاک ڈاؤن کے باعث عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام کو سختی سے ہدایت بھی دی تھی کہ عید منانے اپنے علاقوں میں نہ جائیں تاکہ یہ وائرس دیگر علاقوں تک مزید نہ پھیلے مگر لوگ نہیں مانے۔
انہوں ںے کہا کہ محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابھی تک 22 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 5 سو 36 مثبت آئے اور 41 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 11 سو افراد صحت یاب بھی ہوئے، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ ہم سخت لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کریں گے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے تدارک کے لیے ہم عوام سے اپیل کرتے رہے کہ وہ احتیاط کریں، ہم نے عوام اور تاجروں کی مشکلات کو دیکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، ہمیں اسی کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا ورنہ ہمیں کورونا جینے نہیں دے گا، ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے تو ہم کورونا کے ساتھ جینا سیکھ جائیں گے، لوگ کورونا کے اثرات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ہوتی تو ہم اپنے عوام کے لیے ضرور خرید کر لاتے اور عوام کو مہیا کرتے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم بالکل عوام کو یوں ہی چھوڑ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اس جنگ میں عوام کے ساتھ مل کر اس جنگ کو جیتیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔