- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بہترہوگا وزیراعظم خود کوقرنطینہ کرلیں اورکوئی کام نہ کریں، بلاول بھٹو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیراعظم معیشت تباہ کرنے کا اعتراف کریں اورمعافی مانگیں کہ انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان کو نظرآرہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے دوآپشنزہیں، وزیراعظم معافی مانگیں کہ انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، وزیراعظم معیشت تباہ کرنے کا اعتراف کرے، یا تووزیراعظم سب کوساتھ لے کراورملک کی بہتری کے لیے کام کرے اوردوسرا آپشن یہ ہے کہ استعفی دے اورگھرجائے کسی قابل بندے کو آنے دے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے سے قبل ہی عوام پر پیڑول بم گرایا گیا، یہ واپس اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے اورعوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔
طیارے حادثے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ پائلٹ اورسول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردارکشی کی گئی، پی آئی اے طیارے حادثہ پرحکومتی ردعمل شرمناک ہے، اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے شہید پائیلٹ پرذمہ داری ڈال دی، پائلٹ کوکورونا کے دوران زبردستی جہاز پرچڑھایا گیا، طیارہ حادثے کی آڑ میں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی جارہی ہے، جس وزیر کی اپنی ڈگری جعلی ہونے کا الزام ہے وہ پائیلٹس کی ڈگریاں جعلی کیسے قرار دے سکتا ہے۔
بلاول نے کہا کہ لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، یہ نالائق اورنااہل ہیں کام نہیں کر سکتے، وزیراعظم سے درخواست ہے نوٹس لینا چھوڑدیں، آٹا، ادویات، پٹرول، چینی کا نوٹس لیا کیا نتیجہ نکلا، بہترہوگا وزیراعظم خود کو قرنطینہ کرلیں اور کوئی کام نہ کریں۔
بجٹ سے متعلق بلاول نے کہا کہ یہ بجٹ نہ کرونا کے خلاف موثر ہے نہ زراعت کی حفاظت کرتا ہے، انہوں نے ٹیکس بڑھا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے، جب ہم بری ہوں گے تو یہ جیل میں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) اورموجودہ حکومت ہم سے معافی مانگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قراردے دیا، یہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر کو شہید نہیں کہتا اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے۔
ایوان بلاول بھٹو کے اظہارخیال کے بعد بد نظمی کا شکارہوگیا جس کے بعد اپوزیشن بھی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔