بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع

ویب ڈیسک  بدھ 1 جولائی 2020
اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15جولائی تک توسیع کی گئی ہے فوٹو: فائل

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15جولائی تک توسیع کی گئی ہے فوٹو: فائل

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے ، بازار اور مارکیٹیں صبح 9 سے شام 7 بجے جب کہ میڈیکل اسٹورز، تندور، ڈیری پروڈکٹس، درزی کی دکانیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز ہوم ڈیلیوری کے لئے 24 گھنٹے کھلے رہ سکتے ہیں تاہم فارم ہاؤسز ،شادی ہال اور پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔