- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
جنگلات کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کیلیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کا رقبہ 13 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے لیے ’’پروٹیکٹڈ ایریا‘‘ منصوبے کا آغاز کردیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں کابینہ ارکان اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے تمام صوبوں کو اعلیٰ سطح پر آن بورڈ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام وزرائے اعلیٰ کو مشاورتی عمل میں شامل رکھا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، ماسٹر پلان کے بغیر شہر تباہ ہو رہے ہیں، شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنائے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 15 نیشنل پارکس سے مقامی نوجوان کو روزگار بھی ملے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا تو وہ ان پارکس کا تحفظ کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے یہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے، اس منصوبے سے ملک کےمحفوظ گرین ایریا کا رقبہ 13 سے بڑھا کر 15فیصد کیا جائے گا اور نیشنل پارکس کو ایکولوجیکل مینجمنٹ اینڈ گرننس سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔